• Teach For Pakistan

عالمی وباء اور تعلیمی سلسلے کا تسلسل

لفظ قرنطینہ (quarantine) میرے لیے اتنا ہی نیا تھا جتنا کہ میرے شاگرووں کے لیے ، اس کے ہجے (spelling)، اور اسے بھی زیادہ انوکھا عمل تھا 'ورچوال لرننگ'(Virtual Learning) جو بذات خود ایک نیا علم ہے۔ کمرہ جماعت کے روایتی تدریسی طرز سے نکل کے ایک نئے تدریسی عمل کو اپنانے سے پہلے اسے خود سیکھنا اور پھر بچوں کو سیکھانا، سننے میں شاید آسان لگے لیکن کرنے میں بے حد مشکل لگا۔ کوارنٹین کے بعد بچوں تک پہنچنے کا ایک ہی ذریعہ تھا اور وہ تھا فون کال۔ اس ایک فون کال کے ذریعے ہم نے بچوں کو درپیش مسائل، بنیادی وسائل کا فقدان ، انٹرنیٹ تک عدم رسائی اور ان کے روزمرہ سرگرمیوں کے بارے میں جانا۔

شروع میں مجھے لگا کہ واٹس ایپ (WhatsApp)، ایس ایم ایس (SMS) اور فون کال (phone call) کے ذریعے تعلیمی عمل کو آگے بڑھانے کا جو کام ہم نے شروع کیا ہے، ان سے شاید ہی کوئی بچہ سیکھ پائے۔ لیکن مجھے تعجب تب ہوا جب مجھے ایک ماں کی آڈیو ملی، جس میں سے اس نےvocabulary کے کچھ الفاظ سیکھے تھے۔

اس پیغام کے موصول ہونے پر میں نے یہ سیکھا کہ جو آڈیوز میں بچوں کو بھیجتی ہوں ، وہ نہ صرف بچوں تک بلکہ ان کے قریب رہنے والے تمام لوگوں تک پہنچ رہی ہیں جو ان سب کے سیکھنے کے عمل میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔ اس نئے عمل نے کچھ نئے کرداروں کو میرے لیے اجاگر کیا اور ان میں سب سے پہلا کردار تھا بچوں کے والدین۔

اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ والدین بچوں کی تربیت، پڑھائی اور ان کی ذہنی نشوونما میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن یہ پہلی بار ہوا ہے کہ میں نے پڑھائی کو بچوں کے ذریعے ماں باپ تک پہنچتے دیکھا ۔ والدین کے اپنے بچوں کے پڑھائی کی فکر اور سنجیدگی نے امید دلائی کہ چاہے استاد اور شاگرد کے درمیان فاصلہ کتنا بھی طویل کیوں نہ ہو، پڑھنے اور آگے بڑھنے کی خواہش اور امنگ اپنے لیے راستہ نکال ہی لیتی ہے۔

والدین کے مشوروں نے واٹس ایپ، ایس ایم ایس اور فون کے ذریعے بچوں کو پڑھانے کی منصوبہ بندی کو یقینی اور بہتر بنایا ۔ اسکولوں کے بندش نے جہاں طلبہ کو اساتذہ، دوستوں اور کتابوں سے دور کیا، وہی اس نے طلبہ میں اسکول، استاد اور پڑھائی کے طلب بھی پیدا کی ، جس نے اس فاصلاتی طریقہ تعلیم کے لیے ایندھن کا کام کیا۔ اس دوران بچوں کے آس پاس کے ماحول، افراد، اوقات کار، دستیاب وسائل اور دیگر بنیادی معلومات کے حصول نے بظاہر وسیع فاصلے کو سمیٹ دیا ہے اور طلبہ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اتنے مضبوط رابط بن گئے ہیں جو عام معمول میں شاید ممکن نہ تھے۔



2019 Fellow Mina Alam teaches English to a class of 4th graders.

Mina graduated form NUST with an MBA.

47 views